کراچی (جیوڈیسک) عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا اہل کراچی رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے دو دن پہلے نکلیں۔ پرامن انقلاب کے دروازے بند ہوئے تو خونی انقلاب آئے گا۔
ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کرپشن کے ذریعے پاکستان کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے اور کرپشن ملکی اداروں کو برباد کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہماری جماعت آج مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جبکہ 30 ستمبر کو دکھائیں گے تحریک انصاف کتنی بڑی جماعت ہے۔ عمران خان نے کہا پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد کوئی شک نہیں رہ گیا اور نواز شریف بچ گئے تو سارے کرپٹ افراد بچ جائیں گے۔ کرپشن بڑی دیرسے ہو رہی ہے کس کس کا نام لوں۔ انہوں نے کہا لندن میں بیٹھ کر ایک شخص پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتا ہے۔
تحریک انصاف متحدہ پاکستان کی بانی سے علیحدگی کا خیر مقدم کرتی ہے۔ عمران خان نے امید ظاہر کی کہ رائے ونڈ مارچ میں کراچی کی نمائندگی بھی ہو گی۔ اس سے پہلے عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تمام اداروں سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پارلیمنٹ بھی گئے کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی تو احتجاج کے علاوہ کو راستہ باقی نہیں رہا۔ تیس تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے ذریعے وزیراعظم کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہو چکا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں میں حکومتی لوگ بیٹھے ہیں۔ ایف بی آر کا ایک افسر ہر ماہ 25 کروڑ روپے دبئی بھجواتا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام احتساب تحریک کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں۔