تیس ستمبر تک ایک روپے سے کم مالیت کے سکے تبدیل کرا لیں: اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کو تیس ستمبر تک اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک یا مائیکرو فنانس بینکوں کی برانچوں سے تبدیل کرا لئے جائیں۔

اس سلسلے میں بینکوں میں پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ واضع رہےکہ یکم اکتوبر کے بعد ان سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم انہیں مرکزی بینک سے تبدیل کرایا جا سکے گا۔