ستمبر بروز بدھ صبح 11 بجے ایمرجنسی انرولمنٹ کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت ضلعی رابطہ افسر اٹک ، ڈی سی او کانفرنس روم میں منعقد ہوگا

اٹک: ستمبر بروز بدھ صبح 11 بجے ایمرجنسی انرولمنٹ کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت ضلعی رابطہ افسر اٹک، ڈی سی او کانفرنس روم میں منعقد ہو گا، اجلاس میں 3 ستمبر کو منعقدہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں ، تجاویز اور آراء پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایمر جنسی انرولمنٹ مہم کے تحت داخل ہونے والے بچوں کے حوالے سے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔