ماسکو(جیوڈیسک)سربیا ر میں یلوے یونی ورسٹی کی 18 سالہ طالبہ مس رشیا منتخب ہو گئیں۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران 18 سالہ طالبہ المیرا کو مس رشیا 2013 منتخب ہونے پر تاج پہنایا گیا۔ انھیں ایک کار اور ایک لاکھ امریکی ڈالر انعام کے طور پر دیے گئے۔
مس روس کا اعزاز حاصل کرنے پر انھیں 2013 میں ہونے والے مس ورلڈ اور مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے کا موقع بھی مل گیا ہے۔ مقابلہ حسن میں روس بھر سے حسیناں نے حصہ لیا۔مقابلہ جیتنے کے بعد المیرا نے مس یونیورس 2012اور مس ورلڈ 2012 کے ساتھ تصاویر کھنچوائی۔ انھوں نے کہا کہ مس روس بننے پر ملنے والی انعامی رقم وہ اپنے قصبے کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گی۔