دی ہیگ (جیوڈیسک) کراجچ کو 1995 کی خانہ جنگی کے دوران نسل کشی سمیت جنگی جرائم کے بارہ الزامات کا سامنا تھا جن میں سے نو کیسز میں اس کو مجرم قرار دیا گیا۔
کراجچ نوے کی دہائی میں بوسنیا کے کئی دیہات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔
فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ سرب فورسز نے سراجیوو قصبے کے محاصرے کے دوران آٹھ ہزار مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جو کراجچ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔