بغراد (جیوڈیسک) فوجی ہیلی کاپٹر ایک بیمار بچے کو گھر سے اسپتال منتقل کرنے کے مشن پر بھیجا گیا تھا۔
نوزائدہ بچے کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی مگر لینڈ سلائنڈگ کے باعث ممکن نہ ہو سکا جس پر ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا۔
ہیلی کاپٹر بچے کو لے کر اسپتال جا رہا تھا کہ خراب موسم کے باعث دارالحکومت بغراد کے نواحی علاقے میں تباہ ہو گیا۔
جہاز میں بچے سمیت دو طبی ماہرین ، چار ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد سوار تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ریسکیو ٹیم اس سے پہلے ہزاروں افراد کی جان بچا چکی تھی۔