ہنگری (جیوڈیسک) پولیس کی نگرانی میں تین سو تارکین وطن موٹر وے پر پوڈاپسٹ کی جانب بڑھنے لگے لیکن حکام سے مذاکرات کے بعد واپس کیمپ لوٹ گئے، ہنگری میں مشرقِ وسطی اور افریقہ سے ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن پہنچ رہے ہیں تاکہ یہاں سے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں پناہ حاصل کر سکیں۔
پیر کو ہنگری کے وزیر دفاع نے تارکین وطن کو روکنے کے لیے سرحدوں پر تعمیرات میں مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ہنگری نے اس سے پہلے تارکین وطن کو شمال کی جانب سے روکے رکھا تھا تاکہ یورپی قوانین کے تحت ان کا اندراج کیا جا سکے تاہم انھیں روکنے میں مشکلات کی وجہ سے اس نے پابندیوں میں نرمی کر دی تھی جس کے بعد بیس ہزار تارکین آسٹریا کے راستے جرمنی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے