سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

Serena Williams

Serena Williams

میلبورن (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں امریکی سٹار سرینا ولیمز کا سامنا سپین کی گاربین ماگوروزا سے ہوا ، ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے کانٹے کے مقابلے میں سپینش حریف کو شکست دی۔

اٹھارہ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا نے دو چھ ، چھ تین اور چھ دو سے فتح سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ سلواکیہ کی ڈومینیکا سے ہو گا۔