سرینا ولیمز بہترین کھلاڑی ہیں: آزرنیکا

Azarenka

Azarenka

ٹوکیو (جیوڈیسک) ٹینس سٹار آزرنیکا نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز بہترین کھلاڑی ہیں۔ تاہم میں ایک دن ان سے آگے نکل جاں گی۔ کھیل میں کبھی ایک آگے تو کبھی دوسرا آگے ہوتا ہے۔

میں بھی اچھا کھیل سکتی ہوں۔ ٹوکیو میں پین پیسیفک اوپن ٹینس میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل بیلا روس کی ٹینس سٹار وکٹوریا آزرنیکا نے کہا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز ویمنز ٹینس کھلاڑیوں میں بہت اچھا کھیلتی ہیں اور وہ اپنے حریف کو ناک آٹ کر دیتی ہیں۔

سرینا ہمیشہ میرے نزدیک سب سے بہترین کھلاڑی رہی ہیں۔ وہ مجھ سے آگے سہی لیکن ایک دن آئے گا کہ میں اس گیپ کو پر کر لوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں کبھی ایک آگے تو کبھی دوسرا آگے آ جاتا ہے۔ اگر سرینا اچھا کھیل سکتی ہیں تو وہ کیوں نہیں کھیل سکتیں۔