سیرینا ولیمز نے ماریہ شراپووا کو ہراکر میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل نام کرلیا

Serena Williams

Serena Williams

کراچی(جیوڈیسک)کراچی ورلڈ ٹاپ سیڈ سیرینا ولیمز نے اپنے ٹیبل ٹینس کے18سال کے کیریئر میں50واں ٹائٹل جیت لیا۔ماریہ شراپووا کوشکست دے کرمیڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی شہرت یافتہ ٹاپ سیڈ سیرینا ولیمز اور عالمی نمبر دو ماریا شراپوا کے درمیان شروع سے ہی مقابلہ سخت رہا۔

مگر سیرینا کے برق رفتارحملوں کے آگے ماریا شراپوا کی ایک نہ چل سکی اوروہ دفاعی کھیل کھیلنے پرمجبورہوگئیں۔ نتیجتا سرینا نے ماریہ شراپواکو چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کرمیڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،سیرینا ولیمز کی رواں سال کی یہ مسلسل چوتھی فتح جبکہ ماریا شراپوا کے خلاف مسلسل بارہویں کامیابی ہے۔