فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سپینش کھلاڑی کارلا سواریز کو ہرا کر مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر کیرئیر کا آٹھواں میامی اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔
امریکی شہر فلوریڈا میں ہونے والے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سپینش حریف کارلا سواریز نوارو کے مدمقابل ہوئیں۔ امریکی سٹار پلیئر سرینا ولیمز نے 56 منٹ 11 سیکنڈز میں مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ عالمی نمبر ایک نے کارلا سواریز نوارو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو ، چھ صفر سے مات دے کر لگاتار تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس فتح کے بعد سرینا ولیمز آٹھویں بار میامی اوپن ٹائٹل جیت کر سابق ٹینس سٹارز مارٹینا نیورا تیلووا ، کرس ایورٹ اور سٹیفی گراف کی صف میں شامل ہوگئی ہیں۔ یہی نہیں 27 سالہ امریکی ٹینس سٹار نے اپنے کیرئیر میں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 19 کر لی ہے۔