عالمی نمبر ایک سرینا ویلیمز اور رافیال نڈال سنسناٹی اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکہ کی عالمی نمبر ایک سرینا ویلیمز نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن چین کی لی ناہ کو شکست دی۔ میچ کا سکور7-5 اور 5-7 رہا۔ فائنل میں سرینا ویلیمز کا مقابلہ وکٹوریہ ازارینیکا سے ہو گا۔
دوسری جانب مردوں کے سیمی فائنل مقابلے میں رافیال نڈال نے فتح اپنے نام کی۔ انھوں نے جمہوریہ چیک کے تامس برڈیچ کو 7-6، 6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔ فائنل میں رافیال نڈال کا مقابلہ امریکہ کے جان ازنر سے ہو گا۔