واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میگیزین فوربز نے سرینا ولیمز کو امیر ترین خاتون ایتھلیٹ قرار دے دیا ہے۔
امریکی جریدہ کی تازہ فہرست کے مطابق سیرینا ولیمز دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
سرینا ولیمز نے پچھلے بارہ مہینے میں دو ارب نوے کروڑ روپے کمائے ہیں اور گیارہ سال سے امیر ترین خاتون ایتھلیٹ کہلائی جانے والی روسی حسینہ ماریا شیراپوا کے کھاتے میں پچھلے سال میں دو ارب انیس کروڑ روپے آئے ہیں۔