میامی (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے میامی ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل ساتویں بار جیت لیا۔ میامی میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے کے فائنل میں امریکی سٹار سرینا ولیمز ، چین کی لی نا کے مدمقابل ہوئیں۔ دونوں سٹارز کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز نے چینی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ سرینا ولیمز کی فتح کا سکور سات پانچ اور چھ ایک رہا، اس شاندار جیت کے بعد امریکی سٹار نے میامی ہارڈ کورٹس پر ریکارڈ ساتویں فتح اپنے نام کی، انہیں ڈبلیو ٹی اے کیرئیر کے 59 ویں ٹائٹل کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔