سیرینا ولیمز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Serena Williams

Serena Williams

نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میں سیرینا ولیمز نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر چھٹی بار یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے دوران سیرینا ولیمز وزنیاکی پر چھائی رہیں یہ سیرینا ولیمز کا چھٹا یو ایس اوپن جبکہ مجموعی طور پر ان کےکیریئر کا اٹھارواں ٹائٹل ہے۔ فائنل جیتنے پر سیرینا ولیمز کو 4 ملین ڈالرز کی انعامی رقم بھی ملی جو یو ایس اوپن کی تاریخ میں سب سے زیادہ دی جانے والی انعامی رقم ہے۔