لاہور : مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں نامور پراپرٹی پورٹلز کی پیرنٹ کمپنی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں سب سے بڑے سرمایہ کاری راونڈ میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری وصول ہوئی ہے۔
ای ایم پی جی کے اس راونڈ کی سربراہی کے سی کے گروپ نے کی۔ جبکہ ایکسور سیڈز سمیت دیگر آٹھ سرمایہ کار بھی اس راونڈ میں شامل تھے۔ کے سی کے گروپ ایک سرمایہ کاری فنڈ ہے جو لائف سائنس، توانائی اور صنعتی ٹیکنالوجی جیسے متنوع الاقسام شعبہ جات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ایکسوز سیڈذ کا الحاق ایکسور سے ہے۔ ایگنلی خاندان کے زیر انتظام یہ ایک ہولڈنگ کمپنی ہے۔ ایکسور یورپ کی مقبول ترین متنوع القسم ہولڈنگ کمپنی ہے جس کے اثاثوں کا تخمینہ 24 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس کمپنی کے پورٹ فولیو پر دنیا کے معروف ترین کامیاب برانڈز جیسا کہ فراری، فیاٹ کرسلر آٹو موبائلز،جوونچس ایف سی اور دی اکانومسٹ شامل ہیں۔ پاکستان میں زمین ڈاٹ کام، متحدہ عرب امارات میں بیوت، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی اور مراکش میں مبوّب ای ایم پی جی اور ملکیت اور زیر انتظام ہیں۔ یہ گروپ پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، مراکش، اسپین اور رومانیہ کے 40 شہروں میں 2000 سے زائد ملازمین کے ساتھ فعال ہے۔
ای ایم پی جی کی پاکستان میں موجود برانڈ کا نام زمین ڈاٹ کام ہے۔ یہ پاکستان کا سب معروف اور بڑا رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے۔ زمین ڈاٹ کام کی پاکستان کے 30 شہروں میں موجودگی ہے جبکہ شعبہ ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ، سیلز اور دیگر شعبہ جات میں کل وقتی ملازمین کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا مقامی اسٹارٹ اپ بھی ہے۔
ای ایم پی جی کے شریک بانی اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان ولی خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام محض ایک دہائی میں ایک معمولی اسٹارٹ اپ سے پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ٹیکنالوجی کی کمپنی بن چکی ہے۔ ہم نے پاکستان کے بہترین اور جدید ٹیکنالوجی سسٹمز تیار کئے ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں جدت بھی متعارف کروائی ہے جس سے مقامی پراپرٹی مارکیٹ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی ہم اپنے شعبے سے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
گروپ کے سی ای او عمران علی خان کا کہنا تھا کہ ان فنڈز سے سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف منصوبوں کے حصول کے امور پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی ڈویلپمنٹ اور تمام پورٹلز کی ان کی متعلقہ مارکیٹوں میں پوزیشن کو مزید مضبوط کرنا بھی موجودہ لائحہ عمل کا حصہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ای ایم پی جی اپنے منفرد بزنس ماڈل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹ میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موجودہ راونڈ کی تکمیل سے ہم جغرافیائی طور پر خود کو مزید پھیلائیں گے۔
اب تک ای ایم پی جی نے کل 160 ملین ڈالر یعنی 16 کروڑ ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری حاصل کی ہے جس کی وجہ سے اس گروپ کو اس خطے میں سب سے زیادہ فنڈنگ حاصل کرنے والی رئیل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کمپنی تسلیم کیا جاتا ہے۔
زمین ڈاٹ کام کے بارے میں: زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے بڑا پراپرٹی پورٹل ہے جس کے ساتھ 14 ہزار 5 سو سے زائد رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ پورٹل پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد پراپرٹی لسٹنگ ہیں جبکہ اس کے ماہانہ وزٹس کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے۔ زمین ڈاٹ کام پاکستان میں مختلف نامور تعمیراتی منصوبوں کی مارکیٹنگ اینڈ سیلز بھی کرتا ہے۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کی تعمیر و ترقی کے عزم کے ساتھ ہم نے پاکستان کا واحد پرائس انڈیکس بھی متعارف کروایا ہے جس سے مارکیٹ کے رحجانات کا گہرا مشاہدہ ممکن ہوتا ہے۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے زمین ڈاٹ کام پاکستان میں بھرپور اور بڑے ایکسپوز کا انعقاد کرتی ہے جبکہ دبئی میں دو بڑے پاکستان پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کو “میڈ ان پاکستان” ہونے پر فخر ہے۔
ای ایم پی جی کے بارے میں: مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹس میں نامور اور بہترین رئیل اسٹیٹ کے پورٹلز ای ایم پی جی کی ملکیت ہیں۔ اس گروپ کے بڑے پراجیکٹس میں پاکستان میں زمین ڈاٹ کام، متحدہ عرب امارات میں بیوت، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی اور مراکش میں مبوّب شامل ہیں۔ ہمارے 6 ممالک میں 40 سے زائد دفاتر ہیں جہاں پر ذہین، محنتی اور کچھ کر دکھانے کی لگن کا حامل 2 ہزار سے افراد کا وہ عملہ ہے جو رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں جدت متعارف کروا رہا ہے۔
جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ ********* مزید معلومات کیلئے رابطہ کیجئے : سالار سلیمان 03008567531 salaar@zameen.com