مجھے سنجیدہ کردارکرنا پسند ہیں،روبینہ اشرف

Rubina Ashraf

Rubina Ashraf

کراچی (جیو ڈسک) اداکارہ روبینہ اشرف نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامے نے دنیا بھرمیں ہمارے فنکاروں کوعزت اورمقام بخشاہے۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی مثال دنیا بھرمیں وہاں ضرور دی جاتی ہے جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انکاکہنا تھاکہ ماضی کے ڈراموں نے فنکارں کی محنت سے اپنی جگہ بنائی مگر نئے فنکاربھی معیاری کام کررہے ہیں اور میں ہر نئے آنے والے فنکارکو سپورٹ کرتی ہوں۔

کوشش ہوتی ہے کہ جس سطح پر بھی اس کو سپورٹ کر سکوں ضرورکرتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ روبینہ اشرف کاکہناتھاکہ مجھے سنجیدہ کردارکرناپسندہیں، میرے ٹی وی ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ نے مجھے جوشہرت بخشی ہے میں اس پرپاکستانی عوام کی ممنون ہوں۔