اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت کا شریک ملزموں کو سنگین غداری کیس میں شامل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے شریک ملزموں کو شامل کرنے کا فیصلہ 21 نومبر کو دیا تھا، خصوصی عدالت کے فیصلے کو راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے سابق صدر توفیق آصف نے چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 21 نومبر کا فیصلہ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے، لہٰذا فیصلے پر نظرثانی کی جائے، مقدمے کے دیگر فریقین کا ٹرائل الگ کیا جائے، خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عدالتی ٹرائل کو بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔