پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے این اے ون پشاور کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے ون پشاور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خالی چھوڑ دی ہے۔اے این پی مرکزی نائب صدر اے این پی حاجی غلام احمد بلور نے اِس موقع پر ذرائع سے گفت گو میں بتایا کہ کے پی کے 27 مردان پر جمعیت علما اسلام (ف) سے مذاکرات جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کے دوران دو سالوں میں اتنے پولیس اہل کار اور لوگ مرگئے، جتنے ہمارے پانچ سالہ حکومت نہیں مرے تھے، اب تحریک انصاف ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرے کیوں نہیں کر رہے ہیں اور وفاق سے کیوں نہیں کہہ رہے ہیں۔ غلام بلور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی حکومت دے کر عمران خان کو پھنسایا گیا۔