کمیونٹی کے تعاون سے کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے لئے ایک ٹریکٹر ٹرالی اور بڑی ریڑھیاں ورکرز کے حوالے

Kotla

Kotla

کوٹلہ ارب علی خاں : خادم اعلی کوٹلہ چوہدری تنویر احمد کا ایک اور دبنگ اقدام، کمیونٹی کے تعاون سے کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے لئے ایک ٹریکٹر ٹرالی اور بڑی ریڑھیاں ورکرز کے حوالے ۔ ٹریکٹر ٹرالی حوالے کرنے کی تقریب ڈیرہ کوٹلہ پر منعقد ہوئی ۔ جس میں ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے ٹریکٹر ٹرالی کی چابی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کی۔

اس موقع پرسرپرست اعلیٰ چوہدری تنویر احمد، چیئرمین ڈاکٹر عباس، چوہدری آصف رضا، نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت، لالہ اشرف سپرا اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ چوہدری تنویر احمد اور کوآرڈینیٹر چوہدری شفقات عدالت کو علاقے کی عوام کا خراج تحسین۔

چئیرمین چوہدری تنویر احمد کا کہنا تھا کہ کوٹلہ کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک ماحول دینا میرا مشن ہے۔ یہ کام انتہائی مشکل تھالیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور آپ لوگوں کے تعاون سے اس احسن طریقے سے آگے بڑھایا جا رہاہے۔

انشاء اللہ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اور عوام دوست منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ سٹیڈیم کی تعمیر بھی کچھ دنوں میں شروع ہو جائے گی اور کارپٹ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے گرین بیلٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

صحت مند معاشرے کے لئے ہم سب کو مل کر ایسے کاموں میں ہاتھ بٹانا چاہئے۔ ہر اچھا کام کرنے والے کوہماری طرف سے مکمل سپورٹ اور تائید حاصل ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت، فرقے یا گروہ سے ہو۔ انسانیت کی خدمت اور لوگوں کی بھلائی ہی ہماری سیاست کا محورہے۔