خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت فری آئی کیمپ 9 نومبر اتوار کو ملیر میں لگا یا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خدمت ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جونا گڑھ مسلم گھانچی جماعت ایسوسی ایشن ،آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی اور وزیر اعلیٰ سندھ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تعاون سے دسواں مفت آئی کیمپ کا انعقاد مورخہ 9 نومبر 2014ء بروز اتوار صبح 9 بجے تا 1 بجے دوپہر تک بمقام گھانچی ہال نزد لال مسجد ملیر کالونی کراچی میں منعقد ہوگا

کیمپ میں موتیا کے آپریشن بمعہ لینس کے علاوہ بلڈ شوگر، ہیپاٹائٹس ٹیسٹ اور ویکسین بھی لگا ئے جائیں گے ۔کیمپ میں ممتاز آئی سرجن آنکھوں کا مفت طبی معائنہ ،آپریشن اور ادویات تجویز کرینگے۔