خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ایک روزہ مفت آئی کیمپ 29 ستمبر اتوار کو ملیر کھو کھرا پار میں لگایا جائے گا

کراچی : خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ )کے تحت تیسرا ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد مورخہ 29 ستمبر 2013ء بروز اتوار صبح 9 بجے تا 1 بجے تک ایس ایس میموریل کلینک اینڈ اسکین سینٹر نزد تھانہ کھو کھرا پار ملیر ایکسٹینشن کراچی کیا گیا ہے، خدمت عوام و یلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین زاہد رحیم نے کہا ہے کہ اس فری آئی کیمپ میں آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی کے ماہر ڈاکٹرز امراض چشم مریضوں کا معائنہ کرینگے۔

زاہد رحیم نے کہا کہ موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن بمعہ لینس جدید ترین ٹیکنا لوجی کے مدد سے کیا جائے گا اور ضرورت مند مریضوں کو عینک بھی مفت دیئے جائیں گے اس موقع پر مریضوں کا بلڈ شوگر ٹیسٹ بھی مفت کیا جائے گا۔