کوٹلہ ارب علی خان: سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت سے بڑی خوشی اور کوئی نہیں ہو سکتی اللہ تعالیٰ نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔
عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کو امن کا گہوارہ بناکر عملی طور پر ثابت کریں کہ مسلمانوں نے کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت نہیں کی ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد رضا نے ریبع الاول پر اپنے پیغام میں کیا انھوں نے کہا کہ ہمیں تمام مسالک کا احترام کرنا چاہیے یہی تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی پر اکسانے والے عالم اسلام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
علماء اکرام کو چاہیے کہ اختلافات کو اچھالنے کی بجائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس اور انکے اسوہ حسنہ کو اپنی تبلیغات کا موضع بنائیںصرف اسی صورت میں فرقہ واریت سے بچا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہ اکہ ماہ ربیع الاول میں ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ عملی زندگی میں ہمارے شب و روز ، معمولات اور حصول رزق میں بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارک کے مطابق ہونے چاہیں۔