کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کے مشن کو جاری رکھ کر معاشرے میں انقلابی تبدیلی لانے کے ساتھ غرباء اور مستحقین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور بے سہاروں کو سہرا دینے کے حوالے سے ایدھی کی خدمات کی تقلید کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنماء با با غیب شاہ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر شیخ ابرہیم نے خلد آباد قائد آباد میں با با غیب شاہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین اور ناداروں میں روز مرہ اشیاء پر مشتمل راشن کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ علاقہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب میں سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کی گئی۔
تقریب سے اپنے خطاب میں شیخ ابراہیم نے مزید کہاکہ شہر کراچی کے مضافاتی بستیوں میں بھو ک و افلاس کا بسیرا ہے اس کے خاتمے کے لئے ہمیں مل کر جدو جہد کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ،جہالت اور دہشت گردی ہے اس کے خاتمے کے لئے صرف افواج اور حکومت ہی نہیں بلکہ ہمیں متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب ہی معاشرے میں سدھار لاکر غربت جہالت اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنا یا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر علاقائی مسائل پر شیخ ابراہیم نے کہاکہ قائد آباد دنیا کے بین الاقوامی شہر کراچی کا گیٹ وے ہے اندورن سندھ جانے والوں کو قائد آباد سے ہوکر جانا پڑتا ہے مگر افسوس قائد آباد اور اس کے اطراف شاہراہوں ،فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے تجاوزات کی بھر مار ہونے کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لیکن اسے کے خاتمے کے لئے انتظامیہ کوئی بھی اقدام کرنے کے لئے تیار نہیں جبکہ اس ھوالے سے عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے شیخ ابراہیم نے کراچی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ قائد آباد اور اطراف سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے۔