تحریر : مشی ملک 27فروری کو ”سماج بدلے گا ”کی ٹیم کے زیر اہتمام لیہ شہر کے دور افتادہ گائوں بستی شادوخان (علیانی بستی ) میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔سماج بدلے گاکا ایک ہی مقصد ہے ۔خدمت خلق ،عوام کی خدمت غریب کی خدمت ،ان لوگوں کی خدمت جو آج کی دنیا میں رہتے ہوئے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔گائوں کے لوگ اول تو شہروں کی طرف علاج معالجے کے لیے آتے ہی نہیں اگر آتے ہیں تو صرف اس حالت میں جب انکے مریضوں کی حالت نازک موڑپر ہوتی ہے۔اس میں ان غریب دیہاتیوں کا ہرگز دوش نہیں ۔جب بھی یہ دیہاتی لوگ شہر کے بڑے بڑے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ۔ان غریبوں کے ساتھ مضحکہ خیز رویہ اپنایا جاتا ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں انہیں مریضوں کے لیے بیڈ دینے کی بجائے گیلریوں میں رہنا پڑتاہے ۔ڈاکٹر ہمیشہ کی طرح لیٹ آتے ہیں اگر کوئی درد ِ دل رکھنے والا ڈاکٹر اس طرف توجہ کربھی لے تو وہی حکومتی فنڈنگ کا رونا ۔خیر یہ تو ہمارے ہسپتالوں کی اذلی حالت ہے۔
ہمارا مقصد صرف خدمت خلق ہے۔سماج بدلے گا کی ٹیم کا مقصد غریب عوام کی فلاح وبہبود ہے سماج بدلے گا اپ نے پلیٹ فارم سے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اوقات میں عوام کی خدمت کا بیڑااٹھایا ہو اہے ۔تعلیم ،صحت پر خصوصی توجہ ہے ۔سردیوں کے اویل میں ہماری ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیہ میں مستحق بچیوں میں جرسیاں تقسیم کی ۔اور اس عمل کو جاری رکھا ۔اور مختلف پرائیویٹ سکولز میں بچوں کو جرسیاں فراہم کیں ۔پرائیویٹ سکول میں پڑھنے والے تمام بچے امیر نہیں ہوتے ان میں جو بچے غریب خاندان کے اور لائق بچے ہیں انہیں بھی اس حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔سو اس نظریے کے تحت سماج بدلے گا نے مختلف سکولوں کے بچوں میں سردیوں کے موسم میں بچوں کو بنیادی سہولت فراہم کی جس سے غریب بچے اپنا تن ڈھا نپ سکیں۔
بڑی بڑی این جی اوز مختلف قسم کے بڑے بڑے کام کررہی ہیں ۔ہما را مقصد نچلے طبقے کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ہماری ٹیم کو کوئی مخیر حضرات فنڈنگ نہیں کرتے ہم اپنے شہر کے لوگوں کی خدمت صرف انسانیت کے تحت کرتے ہیں ۔تعلیم کے شعبے کے بعد ہمارامقصد صحت کے شعبے کی طرف ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہم نے اپنے شہر کے مایہ ناز ڈاکٹر آفتاب لیئق اور لیڈی ڈاکٹر کوثر عزیز کی خدمات حاصل کی ۔اور ان کے ہمراہی میں ہماری ٹیم نے بستی شادو خان (بستی علیانی ) کا انتخاب صرف یہ سوچ کر کیا کہ یہ لوگ جو شہروں کی طرف کم وبیش علاج معالجے کے لیے آتے ہیں۔
Medical Camp
گاؤں میں رہائش پذیر عطائی ڈاکٹروں سے علاج کر وانے پر مجبور ہیں ۔ہم نے ان لوگوں کو صحت کی سہولیات ت فراہم کرنے کا عزم کیا۔ہم نے اچھی کمپنی کی اچھی ادویات فراہم کیں ۔ایک ٹیم کے تحت ہم نے جانفشی سے کام کیا۔اور ڈاکٹروں کے قابل ستائش تعاون سے ہم نے بستی علیانی میں 300سے350مریضوں کا معائنہ کیا جن میں عورتوں کے لیے ڈاکٹر کوثر عزیز نے اپنی خدمات پیش کیں ۔جبکہ مردوں اور بچوں کو ڈاکٹر سرجن آفتاب لیئق نے مفت چیک اپ کیا ۔اور بہتر سے بہتر ادویات فراہم کیں ۔اس جگہ میں ڈاکٹر آفتاب لیئق اور لیڈی ڈاکٹر کوثر عزیز کی دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی ٹائم سے ہمیں وقت دیا ۔اور مریضوں کا معائنہ جانفشانی سے کیا ۔ڈاکٹر ز کی ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ہمارا عزم صرف خدمت ہے ۔ہر انسان کو حق ہے وہ اپنی زندگی کی راہیں متعین کرے ۔ہم نے اپنی زندگی کی راہ متعین کرلی ہے۔
ہماری پور ی ٹیم کا مقصد خدمت خلق ہے ۔چاہے وہ تعلیم ہو یا صحت ہو ۔یا پھر وہ بے روزگاری ہو جہیز کی فراہمی ہو ۔ہمارے شہر میں آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔اس میں صرف حکومتی سطح پر ہی فرض نہیں ہے بلکہ عوام کو بھی خدمت خلق کے جذبے کولیکر چلناہوگا۔سارے مسائل نہ سہی کچھ مسائل تو ضرور حل ہوجائیں گے۔ہماری آبادی کے تناسب سے ناکافی سہولیات کیوجہ سے کافی سارے مسائل کا سامنا ہے ۔”سماج بدلے گا ”کا مقصد ہمارے اس کار خیر کو بڑھانا ہے ۔شہریوں دیہاتیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سماج بدلے گا ایک متحرک ٹیم ہے ۔یہ اپنے لوگوں میں خدمت خلق کے جذبے کو بھی ابھار رہی ہے ۔جس کے عوض کوئی مانگ نہیں بس غریب اور بے کس لوگوں کی دلی دعائیں چاہییں ۔تاکہ ہمارے اس کار خیر میں برکت ہو ۔اور ہماری ٹیم عوام کی خدمت کرتی رہے ۔بے لوث خدمت ۔اگر اس ٹیم کو کسی مخیر حضرات نے فنڈ دینا شروع کیا تو وہ دن دور نہیں ۔جب ہم لیہ سے سارے نہ سہی کم ازکم تعلیمی او رصحت کے حوالے سے مسائل کو کم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔