ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ خدمت کے پیکر عبدالستار ایدھی کو نشان امتیاز ملنا انکی خدمات کا اعتراف ہے،ایدھی دنیائے انسانیت کا روشن چراغ تھے،دکھی انسانیت کے مسیحا اور خدمت خلق میں پیش پیش عبدالستار ایدھی کی وفات پر پوری قوم غمزدہ اورسوگوار ہے۔
انسانیت کے محسن اور لاکھوں یتیم بے سہارا بچوںپر دست شفقت رکھنے والے ایدھی آج ہم میں نہیں نہ صرف پاکستانی بلکہ پوری دنیا اس شفیق انسان کو ہمیشہ یاد رکھے گی،اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ رب العزت انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ،شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی پوری زندگی خدمت انسانیت کے لئے وقف کر رکھی تھی ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،قوم ایک عظیم سماجی و فلاحی شخصیت سے محروم ہوگئی۔
عبدالستار ایدھی کی زندگی ان گنت لازوال قربانیوں سے عبارت تھی، خدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل انکا مقصد حیات تھا، انھوں نے خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،شیخ زیشان سعید نے مزید کہا کہ سادگی ایدھی کا طرہ امتیاز تھی۔
بلا شبہ وہ پاکستان کے امیر ترین غریب شخص تھے ،انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا،پوری قوم خدمت کے اس پیکر کو ہمیشہ یاد رکھے گی،انسانیت سے محبت اور خدمت کا درس دینے والی اس عظیم شخصیت کی وفات کا دن قومی دن کے طور پر منایا جانا چاہئے۔
انکی فلاحی و سماجی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،پوری دنیا آج انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038