وکلا کا عدالتی بائیکاٹ، سائلین خوار

Court

Court

سرگودھا (جیوڈیسک) جوڈیشل سروس رول 1994 ء میں کی گئی ترمیم کے خلاف سرگودھا سمیت ریجن بھر میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جوڈیشل سروس رول 1994 میں کی گئی تبدیلی کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔