راولپنڈی (جیوڈیسک) یکس سروس مین لیگل فورم نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کیلیے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فورم کنوینیئر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کہتے ہیں پرویز مشرف کے فیصلوں کا سب سے زیادہ نقصان فوج کو ہوا۔ ایکس سروس مین لیگل فورم کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر فورم کے کنونیئر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے کہا کہ مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کا حکومتی اعلان قانون کی حکمرانی کی طرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرویز مشرف کو ان کے فارم ہاس سے اڈیالہ جیل منتقل کرے۔