مخلوق خدا کی بے لوث خدمت اولین ترجیح ہے۔ پیر حاجی افتخار نقشبندی

Free Medical Camp

Free Medical Camp

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر پیر افتخار احمد نقشبندی نے کہاہے کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس کی بدولت لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے بے سہارا اور غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور مفت ادویات تقسیم کی جارہی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے زیر اہتمام پی سی ایس آر سوسائٹی لاہور میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے غریب اور بے سہارا مریضوں کی بے لوث خدمت کا عمل اور مشن ہمیشہ جاری رہیگاجبکہ فری میڈیکل میں ای این ٹی سپیشلسٹ پیر ڈاکٹر محمد ارشدنقشبندی ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ ارشد اور ماہر نفسیات ڈاکٹر طوبیٰ اسلم نے سینکڑوں مریضوں کا مفت جنرل چیک ا ور ادویات مفت فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں بچوں ، خواتین اور نوجوانوں سمیت بزرگ شہری بھی مستفید ہوئے اس موقع روحانی امراض میں مبتلا مریضوں کا بذریعہ دم بھی علاج کیا گیافری میڈیکل کیمپ دوپہر 2 بجے سے شام 7بجے تک جاری رہافری میڈیکل کے آرگنائز ر مرزا محمد ادریس نقشبندی ، سہیل رفیع ، محمد امجد اقبال ، محمد آصف نقشبندی سمیت لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود رتھے۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047