خدمت عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ملیر کالونی میں چھٹے فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد

Eye Camp

Eye Camp

کراچی: خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) بحالی بینائی موتیا کے مریضوں کو اُن کی دہلیز پر مفت آپریشن علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے عرصہ دراز سے کوشاں ہے گزشتہ روز خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آدم جی آئی ہسپتال دھورا جی اور خلق مشن ٹرسٹ کے تعاون و اشتراک سے قادری چوک بی ایریا ملیر کالونی میں چھٹے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔

جس میں مریضوں کے موتیا آپریشن بمعہ لینس بھی فراہم کئے گئے فری آئی کیمپ میں آدم جی آئی ہسپتال کے ماہر امراض چشم اقتدار حسین کاظمی ،اسرار احمد سہیل بٹ ،اسماعیل اور فرخ کاظمی پر مشتمل ٹیم موجود تھی جبکہ فلاح خلق مشن ٹرسٹ کے تحت فلاحی خدمات انجام دینے والے حق ویلفیئر میڈیکل سینٹر کی ڈاکٹر عفت خان ،گائنو لوجسٹ ڈاکٹر عابدہ اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالرحمن خان پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج سے متعلق مشورے فراہم کئے ۔فری آئی کیمپ میں 345مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور اُن کے بلڈ شوگر ،بلڈ پریشر ٹیسٹ کئے گئے جبکہ آدم جی ہسپتال کی ماہر امراض چشم ڈاکٹر اقتدار حسین کاظمی نے آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا 32مریضوں میں موتیا کی تشخیص ہوئی جن کا آپریشن بمعہ لینس آدم جی آئی ہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون سے مفت کیا گیا۔

اس موقع پر مریضوں کو ہسپتال کے لئے تمام تر ٹرانسپورٹ کی ذمہ دار ی خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین زاہد رحیم نے کی خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت منعقدہ فری میڈیکل و آئی کیمپ میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں فلاح خلق مشن ٹرسٹ کے چیئر مین زاہد اشتیاق قادری، محمد فیصل قادری، محمد کاشف قادری ،محمد فہیم قادری، اختر حسین، یوسف بیگ محمدی، محمد وسیم، میزان القمر، خرم ضمیر انصاری، مجاہد رحیم، طلحہ غفار، اسکائوٹ لیڈر محمد سمیع، محمد فیض خان، سنیئر صحافی رضوان نور، خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی رہنماء محمد شاہد، کفیل احمد کفیل، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکائوٹ لیڈر ریسکیو کمشنر سندھ محمد طاہر شیخ، ہیو مین ہیلپ ویلفیئر ایسوسی ایشن ناظم آباد کے جنرل سیکریٹری اے بی فرخ، بانی عوامی پریشر تحریک فلاح خلق مشن ٹرسٹ کے بانی محمد عرفان مصطفی قادری ،شفیع رانا ،عبدالحفیظ معارفی ،علامہ محمد سعید محمد ی نعیمی ،قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کی رہنماء عطیہ حسن ،ممتاز بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت گو شاعر اقتدار قدر اور دیگر نے فری میڈیکل و آئی کیمپ کے انعقاد اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر کیمپ آرگنائزر محمد زاہد اشتاق قادری ،زاہد رحیم اور اُن کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے جذبے ،جوش و لولے کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و چیئر مین زاہد رحیم نے تمام معزز مہمانوں کا کیمپ میں آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر مہمانوں کو کیمپ سے متعلقہ تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ آدم جی آئی ہسپتال دھورا جی کے تعاون سے اس چھٹے کیمپ کا ملیر میں انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور 135 مریضوں کے موتیا کے آپریشن بمعہ لینس بالکل مفت کئے گئے انہوں نے کہاکہ آئندہ میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد ضلع ملیر کے مضافاتی بستیوں میں کیا جائیگا تاکہ غریب اور مستحق لوگوں کے آنکھوں کے امراض اور آپریشن بمعہ لینس مفت فراہم کیا جاسکے۔