سروس روڈ مصطفی آباد پر با اثر افراد کا قبضہ، ڈی سی او قصور کاروائی کرنے سے قاصر
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: سروس روڈ مصطفی آباد پر با اثر افراد کا قبضہ، ڈی سی او قصور کاروائی کرنے سے قاصر، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سروس روڈ مصطفی آباد پر عرصہ داراز سے سبزی و پل فروشوں نے انتظامیہ کی سات ملی بھگت سے مستقل اڈے بنا رکھے ہیں جبکہ ریڑی پر پھل فروخت کرنے والے افراد بھی انتظامیہ کے تعاون سے سروس روڈ پر پنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعدد اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے باوجود تا حال کوئی نوٹس نہیں لیا جا سکا۔ سروس روڈ پر تجاوازت کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والے افراد انتہائی با اثر ہیں ڈی سی او قصور ان کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتا، ہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے تجاوازات کے خلاف سخت آپریشن کیلئے لاہور سے عملہ بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com