کراچی : عوامی نمائندے دفتر ہونے نہ ہونے کے محتاج نہیں خدمت کرنے والے سڑک پر بھی کھڑے ہو کر عوام کی خدمت کر سکتے ہیں وسائل کی کمی اختیارات محدود ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری کے ہمراہ ضلع وسطی یونین کمیٹی نمبر21 نارتھ ناظم آباد میں عوامی رابطہ موبائل سروس آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی،یوسی 21 کے چیئرمین نعیم الدین، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خواجہ اظہار الحسن نے مذید کہا کہ ہم نے تمام یوسیز چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ چاہے دفاتر ہو نہ ہو اسٹاف ہو نہ ہو عوام کی خدمت جاری رکھی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ منتخب نمائندوں کے جذبوں کی قدر کرے انکی حوصلہ افزائی کرے وزیر بلدیات اس بات کا نوٹس لیں اور منتخب یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین کو دفاتر فراہم کریں حکومت زبانی خرچ کے بجائے عملی طور پر تعاون کرے انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے ساتھ پارٹی کی سطح پر ہم اپنے بلدیاتی نمائندوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ عوام کی جانب سے منتخب نمائندوں کی پزیرائی قابل دید ہے ا نہوں نے کہا کہ ہم پورے کراچی میں کام کر رہے ہیں 100 روزہ صفائی مہم میں 15 سے 20 یونین کمیٹی کا انتخاب کیا ہے جسے ہم بہتر کرئینگے یہ 100 دن بار بار دہرائے جائینگے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزرای نے کہا کہ اختیار بھی نہیں ہیں وسائل بھی محدود ہیں لیکن ہمارا جذبہ لامحدود ہے منتخب نمائندوں کو اختیار دیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنائیں کراچی کو اون کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ وسائل اور دفاتر ان لوگوں کی مجبوری ہے جو اپنی شان دکھانا چاہتے ہیں ” ہم خاک نشیں ہیں کیا جانے موسم کی سردی گرمی کو” عوام کی خدمت کے لئے نکلے ہیں تو وسائل کے محتاج نہیں عوام کی خدمت ہماری طاقت ثابت ھوگی واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر بلدیاتی نمائندے دفاتر سے محروم ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے آج یونین کمیٹی نمبر21کے چیئرمین نعیم الدین نے عوام کو بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات درج کرنے اور عوام سے رابطہ بحال رکھنے کے لئے اپنی کار میں موبائل یوسی آفس قائم کردیا جو پاکستان میں عوامی خدمت کا ایک نیا انداز ہے۔۔