کراچی (جانباز) ضلع ملیر زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین نعمان عبداللہ مراد نے اپنے آفس میں مستحقین میں جہیز فنڈز تقسیم کئے۔
اس موقع پرDZOامجد ملاح،ڈسٹرکٹ ممبرابراہیم حیدری محمدعلی بگٹی،ڈسٹرکٹ ممبربن قاسم نذیراحمد،خیرالنسائ،سب ڈویژن گڈاپ کے ممبرعیدمحمدگبول،صمدبلوچ، سب ڈویژن شاہ مرید کے ممبرستاربروہی،سب ڈویژن ایئرپورٹ کے ممبرحاجی اسداللہ،رشیدہ بلوچ،سب ڈویژن میمن گوٹھ کے صادق زرگر اوردیگرلوکل چیئرمین بھی شامل تھے۔
اس موقع پرنعمان عبداللہ مراد نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خلق خدا کی خدمت کرنا ایک عبادت ہے،غریبوں ،بیواؤں اوربے سہاروں کی خدمت کرنے میں مجھے دلی سکون ملتاہے،ا للہ تعالیٰ کاکرم ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورکوچیئرمین آصف علی زرداری کاشکرگزارہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں ملیر کے بے سہاروں کی خدمت کروں۔
الحمداللہ شفاف طریقے سے مستحقین میںATMکارڈذ اوران کے حقوق کیلئے مستحقین کی مالی مددان کی دہلیز پرپہنچائے گئے اورآئندہ مزیدیہ کام جاری رہے گا، اورانشاء اللہ خدمت جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ضلع ملیرپیپلزپارٹی کاگڑھ ہے اوررہے گا پیپلزپارٹی نے ملیر میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاہے اوربہت جلدضلع ملیر بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔