خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 35 فیصد کا نمایاں اضافہ

Exports

Exports

رواں مالی سال 2012-13 کے ابتدائی 10ماہ(جولائی تا اپریل )کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے اپریل 2013 کے دوران خدمات کی برآمدات سے 5ارب 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ارب 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے تھے، اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل 2013 کے دوران گذشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں خدمات کی برآمدات میں 15.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ تعمیرات، انشورنس، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سروس اور تجارت کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔