لاہور (جیوڈیسک) پیرا میڈیکل سٹاف سروسز ہسپتال نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ آج سوموار کو پرنسپل اور ایم ایس کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ گزشتہ روز پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد بٹ کی زیر صدارت اجلاس میں ہواجس میں طے پایا گیا کہ کنٹریکٹ و بورڈ آف مینجمنٹ کے ملازمین کی حکومتی پالیسی کے مطابق مستقلی اور ڈیلی ویجز سٹاف کو دوبارہ ملازمت پر بحال کرنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔