اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے سروسز فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سروسز فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈینینس میں ترامیم تجویز کر دی ہیں, ان ترامیم کی ایکٹ کی صورت نفاذ کے بعد دیگر صنعتوں کی طرح ٹیلی کام کمپنیاں بھی درآمدات پر ادا کردہ ٹیک کا ریفنڈ کلیم کرسکیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے ٹیلی کام کمپنیوں کا اس مد میں 25 ارب روپے سالانہ سے زائد کا ریفنڈ بنتا ہے۔