شاندار ورکشاپ اور ٹریننگ سیشن کے انعقاد پر اسپارک کو خراج تحسین

 SPARC PAKISTAN

SPARC PAKISTAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کے حقوق مین سرگرداں معروف سماجی تنظیم (SPARC) کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں youthful offenders’ industrial schools (YOIS)اسٹاف ٹریننگ سیشن کا انعقاد جس میں پولیس ،وکلاء ،جرنلسٹ اورNGO,sکے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تربیتی نشست میں شرکاء اور اسٹاف کو پولیس کے ممتاز شخصیات نے جونائیل جسٹس سسٹم سے متعلق مفید معلومات فراہم کی ورکشاپ سے اپنے خطاب میں DIGشیبا شاہ نے شاندار ورکشاپ اور ٹریننگ سیشن کے انعقاد پر اسپارک کو خراج تحسین پیش کیا اور اس معاشرے کی بہتری کے لئے اسپارک کا احسن قدم قرار دیتے ہوئے بتا یا کہ اگر ہم جونائیل سسٹم سے آگاہی حاصل کرلیں تو ہم بچوں کو بہتر معاشر ہ فراہم او ر اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر شکیل ارباب نے کہا کہ جو نائل سسٹم سے آگاہی ضروری ہے اگر ہم بچوں کو صحیح انساف فراہم کرسکیں تو ہم مستقبل کو تابناک اور بے گناہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں ورکشاپ میں اسپارک کی جانب سے اقبال ڈیتھو ،ذاہد تھیبو اور پروجیکٹ منیجر اسپارک شمائلہ مزمل نے جونائل جسٹس سسٹم سے متعلق تفصیل سے اگاہ کیا ۔اور اعادہ کیا کہ ایسے ورکشاپ اور سیمینار سندھ کے تمام شہروں اور اضلا ع میں کرائے جائینگے۔