اضلاع کی خبریں 18/12/2013

اسلام آباد (این این اے ) حکومت نے کئی دنوں تک چیئرمین سی ڈی اے کا عہدہ خالی رہنے کے بعد معروف افضل کو چیئرمین سی ڈی اے مقرر کر دیا۔ اس سے پہلے سی ڈی اے کے ایک اہم عہدے ممبر ایڈمنسٹریشن کے لیے عامر علی احمد کا تقرر سامنے آیا۔ ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد اس سے پہلے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں ۔ مزدور یو نین سی ڈی اے نے نئے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ سی ڈی اے ملازمین نئے چیئرمین اور ممبر ایدمنسٹریشن کے اعزاز میں کل فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میںریسیپشن کا انعقاد کریں گے جس میں سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ میڈیا کی بڑی تعداد شرکت کرے گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(این این اے) پاکستان جنگلات سے پاک ہوتا جا رہا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ ان خد شات کا اظہار سینٹر ڈاکٹر سیدہ اقبال نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی اثرات اور تغیرات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لے حکومت ، سیول سوسائٹی اور عوام کو تیار ہونا ہو گا۔ انہوں نے سیول سوسائٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضرورت مند آبادیوں کو موسمی تغیرات سے محفوظ بنانے اور ان کی مدد کے لیے پیش پیش رہیں۔ ضیا الحق ، آکسفیم ڈھاکہ کے سربراہ نے اجلاس کے نتائج کو مفید قرار دیا اد کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے موسمی تغیرات کے چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور جنوبی ایشیا ء کے عوام کے لیے اچھا موسمی ماحول پیدا ہو سکے۔یہ کانفرنس ایس ڈی پی آئی ((SDPI ، آکسفیم ، اقوام متحدہ کا شعبہ برائے ماحولیات، یورپین یونین، گلوبل واٹر پارٹنر شپ اور دیگر عالمی اداروں کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔ جس میں جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین ، ماہرین، پالیسی ساز، پاکستانی اراکین پارلیمنٹ ، طلباء ، صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (این این اے ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بتدریج زوال کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذمہ داروں کو ناقص کارکردگی کا احساس دلانے کے لئے ہاکی کے اولمپیئنز (Olympians) اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین سمیع اللہ، شہناز شیخ دیگر اولیمپیئنز کے ہمراہ کل پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اپنا احتجاج کریں گے۔ان کے ساتھ دیگر سابق اولمپیئنز ممتاز ورلڈکلاس گول کیپر سلیم شیروانی، قمر ضیا، قمر ابراہیم ، ایاز محمود، کامران اشرف، محمد ثقلین، سلیم ناظم، سمیر ، اختر الاسلام، شفاعت بغدادی بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) رات کے آخر پہر دوبچوں کی ماں کو بچوں سمیت اغواکرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر743گ ب کے رہائشی غلام رسول ولد عبدالعزیز قوم سکھیرا کی بیٹی تسلیم بی بی ،اور اس کے دوکم سن بیٹوں شفقت رسول ،محمد مرتضٰی کو کار اور موٹرسائیکل سواروں الطاف ولد سلطان ، کلیم اللہ ولد نواز ،ظفر ولد سردار امانت علی عرف گونا ولدرمضان،غلام فاطمہ دختر سلطان ، شہناز بی بی زوجہ ممتاز اقوام وصلی تسلیم بی بی کو حرام کاری کی نیت سے دونوں بچوں سمیت اغواکر کے لے گئے پولیس نے غلام رسول کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) دھند کے باعث تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں دوطالبات سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق چک نمبر681/22گ ب سے موٹرسائیکل رکشہ سکول بچیوں کو سوار بھسی روڈ پر آرہاتھا کہ چک 670/11گ ب موڑ پر سامنے سے آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار سے جاٹکرایا جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار شاہ محمد ، محمد سلیم جبکہ رکشہ الٹنے سے رکشہ میں سوار دوبچیاں زخمی ہوگئیں شاہ محمد کو نازک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) غیر قانونی طورپر کم قیمت پر گنا خریدتے ہوئے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج ہونے سمیت لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عمران عصمت پنوں نے اڈاپربانہ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طورپر گنا خرید تے ہوئے عبدالخالق ولد عبدالعزیز کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کروادیا۔ لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر خطیب حافظ محمد بشیر مسجد اہلحد یث سندیلیانوالی روڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (این این اے ) زائد قیمت پر سی این جی فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا الضامن سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ نقد25ہزارروپے جرمانہ عائد۔ تفصیل کے مطابق لاری اڈا پیرمحل پر سی این جی بلیک میں فروخت کرتے ہوئے اے سی پیرمحل عمران عصمت پنوں نے چھاپہ ما رکر زائد قیمت پر سی این جی فروخت کرتے ہوئے الضامن سی این اسٹیشن مالکان کو رنگے ہاتھوں پکڑکر 25ہزارروپے نقد جرمانہ وصول کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہاولپور(این این اے)پاکستان کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دنیاکاپانچواں بڑاملک ہے کپاس کی مصنوعات ہمارے ملک کی تقریبا8.5 فیصد جی ڈی پی کاحصہ بنتی ہیں اوراس سے55 فیصد تک زرمبادلہ بھی حاصل ہوتاہے۔ان خیالات کااظہار ڈبلیو ایف بہاولپور کے منیجر ایس اے پی عبدالرشید بھٹونے بہاولپور کے قریب موضع کرانی والا میں خواتین کارنرمیٹنگ کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ کپاس کی کاشت سے ماحول کے توازن میں بگاڑپیداہوتاہے مثلا اس فصل کیلئے پانی کی وافرمقدار کے ساتھ ساتھ کرم کش زہروں اورکئی طرح کے کھادوں کے استعمالات ہیں جوماحول کی خرابی کاباعث بنتے ہیں اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے پاکستان میں2005 میں سوئیرز لینڈ کے تعاون سے کپاس کی کاشت کوماحول کیلئے سازگار بنانے کیلئے موزوں اقدامات کاآغاز کیااس پراجیکٹ کامقصدیہ تھاکہ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے کپاس کے کاشتکار بہترانتظامی اقدامات کااطلاق کرکے ماحول کواس قابل بنائیں کہ مثبت نتائج حاصل کرنے کیلئے پہلے مرحلے پرتربیت دی گئی۔ ڈبلیوڈبلیو ایف کی تربیت سے کپاس کی فصل پرمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور معاشی حالت میں بھی بہتری آئی ہے اور اب خواتین کوکپاس چنائی کے100روپے من کے حساب سے ملتی تھی اب یہ250 روپے اضافہ کیساتھ ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہاولپور(این این اے) بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔تحریک انصاف ق لیگ، پیپلزپارٹی ان سب کوعوام نے بری طرح مستردکردیاہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں صدرزرداری سمیت پوری کابینہ نے ملک کے خزانہ کودونوں ہاتھوں سے لوٹا اربوں کے قرضے حاصل کرکے ہڑپ کیے اور قومی الیکشن میں عوام نے انہیں عبرتناک شکست سے دوچارکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہاولپور(این این اے) پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں ایک نئے سیاسی سفر کاآغاز کررہی ہے آئندہ مستقبل بھی پاکستان پیپلزپارٹی کاہی ہوگا۔ یہ بات سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی خان محمدحسین آزاد نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کواس کی روح کے مطابق بحال کیا۔ پانچ سالہ مدت اقتدار میں نامساحد حالات اورغیرجمہوری قوتوں کی سازشوں کوناکام بنایا۔ سابق صدرپاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست نے ملک میں جمہوریت کومضبوط کردیاصدر کے عہدہ کی آئینی مدت پوری کرنے کے بعدان کی باوقارخصتی اورشدیدترین مخالفین سے اپنی تعریف کرواکراپنی سیاسی ذہانت کالوہا منوایا ان کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی نئے سیاسی سفر کاآغاز کررہی ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے تمام گر آتے ہیں۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تمام آمروں ،ڈکٹیٹروں اورآمریت پسندوں کو تاریخ ساز شکست دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہاولپور(این این اے) پاکستان تحریک انصاف ملک اور قوم کی بہتری کیلئے مفاد پرستی کی سیاست کوبے نقاب کرتی رہے گی بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہونے چاہئیں ۔ یہ بات ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ مہنگائی کیخلاف سونامی کوکوئی نہیں روک سکتا تحریک انصاف نے نیٹوسپلائی روک کرغیرت کامظاہرہ کیاہے نیٹوممالک کومعلوم ہوگیاہے کہ پاکستانی عوام ملک کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں دھانداہوگا پاکستان تحریک انصاف ملک اورقوم کی بہتری کیلئے مفاد پرستی کی سیاست کوبے نقاب کرتی رہے گی جوکام حکومت کوکرناچاہیے تھاوہ تحریک انصاف کررہی ہے۔
ہٹیاں بالا( این این اے) کشمیر پریس کلب چناری کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ارشد رشید اعوان منعقد ہوا اجلاس میں ممبران کشمیر پریس کلب چناری شریک ہوئے اجلاس میں صدر پریس کلب ارشد رشید اعوان نے گذشتہ کچھ عرصہ سے چناری کے صحافیوں کے نام کی جعلی آئی ڈیز بنا کر خبریں بھیجنے والے عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریس کلب چناری کے جملہ صحافی اپنے اپنے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہ کر رپورٹنگ کریں ہم سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جعلی آئی ڈیز کے زریعے خبریں بھیجنے والوں کو بہت جلد بے نقاب کریں گے حالیہ دنوں BHU چناری کے ڈاکٹر اور دیگر عملہ کے خلاف شائع ہونے والی خبروں کا کشمیر پریس کلب چناری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے شرپسند عناصر اپنے گھٹیا مقاصد کی خاطر گھٹیا اقدام پر اتر آئے ہیں جدید دور میں بلیک میلروں کو بے نقاب کرنا کوئی بڑا مسلہ نہیں ہے BHU چناری کے ڈاکٹر اور دیگرعملہ احسن طریقہ سے فرائض سر انجام دے رہا ہے انہوں نے چیف ایڈیٹر ز، ایڈیٹرز اور نیوز ایڈیٹرز صاحبان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں سے تصدیق کے بعد خبر شائع کریں تاکہ صحافت کا نام استعمال کر کے کوئی عام شخص کسی ادارے یا فرد کی عزت نفس مجروع نہ کر سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہٹیاں بالا( این این اے) لائن آف کنٹرول پانڈو سیکٹر کے متاثرین کے نمائندہ وفد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و اپوزیشن لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور چیئر مین وزیر اعظم معائینہ عملدرآمد کمیشن صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ پانڈو سیکٹر کے دہیات ، گندی گراں ، نلئی، سفیدہاور ہوتریڑی کے مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات کریں اور دوران الیکشن پانڈو سیکٹر کے عوام کے ساتھ کیئے گئے وعدے وفا کریں گذشتہ روز کشمیر پریس کلب چناری میں پانڈو سیکٹر کے متاثرین کے ایک نمائندہ وفد جن میں چوہدری غلام حسن، سید محمود شاہ، محمد شریف، سید اصغر شاہ، چوہدری الطاف و دیگر نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان اور صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر گذشتہ الیکشن میں بلند و بانگ دعوے اور وعدے کر کے آج تک وفا نہیں کر سکے اور پانڈو سیکٹر کے عوام آج بھی زمانہ قدیم جیسی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں منتخب نمائندوں نے بھی پانڈو سیکٹر کے عوام سے منہ پھیر کر انسانیت دشمنی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر راجہ فارو ق حیدر اور چیئر مین معائینہ کمیشن صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی توجہ اس جانب دلوانا چاہتے ہیں کہ خدا راہ پانڈو سیکٹر کی عوام کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے اور ان کے بنیادی مسائل فوری حل کیئے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہٹیاں بالا( این این اے) کشمیر پریس کلب چناری میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ریئس الحراء چوہدری غلام عباس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی دعائیہ تقریب میں صحافیوں ، تاجروں اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ چناری( نامہ نگار) نے آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، چیئر مین ریڈ کریسنٹ سو سائٹی کاڈگری کالج چناری کا دورہ عمارت کی ناقص اور غیر میعاری تعمیر کا زکر کیا گیا تو چیئر مین ریڈ کریسنٹ سو سائٹی غصہ میں آگئے غصے میں بولے کے آپ لوگ خود ہمت کریں اور عمارت کی تعمیر مکمل کر لیں تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج چناری کی عمارت کا ٹھیکہ ریڈ کریسنٹ نے 2007 میں لیا تھا اور 2009 میں تعمیر مکمل کرنی تھی جبکہ سات سال گذرنے کے باوجود بھی عمارت کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی اور زیر تعمیر عمارت میں بھی ناقص مٹریل کا استعمال کیا گیا جستی چادر کی چھت بارش میں ٹپکتی ہے کمپائونڈ وال ، نالیاں اور باتھ رومز کی تعمیر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی بجلی کی وائرنگ کا کا م بھی ابھی تک ادھورا پڑا ہوا ہے اور کالج کی لیبارٹری بھی ابھی تک مکمل نہیں کی جاسکیں اس صورت حال سے جب چیئر مین ریڈ کریسنٹ سوسائیٹی کو آگاہ کیا گیا تو موصوف برا مان گئے اور نشاندہی پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کام باقی ہے وہ لوگ خود ہمت کر کے مکمل کر لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(این این اے) گجرات میں این این اے سروے کے مطابق لوگ اپنے چاہنے والوں کیلئے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹ مانگنے کے لیے مساجد کو استعمال کر رہے ہیںجو نمازی بھائیوں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں۔ مساجد میں نمازیوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو گئی ، اہل علاقہ سے جب معلوم کیاگیا تو سروے ٹیم کو بتایا گیا کہ چند شر پسند عناصر مسجد کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، جبکہ مسجد خدا کا گھر ہیں، ان کو نماز کیلئے استعمال کیا جائے ، نہ کہ سیاست کیلئے ، سروے ٹیم کو بتایا گیا کہ اگر کسی کو منع کریں تو وہ برا بھلا کہہ کر مسجد سے باہر چلا جاتا ہے، گجرات کی عوام نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایسے امیدوار نااہل ہونے چاہیے جو اللہ کے گھروں میں اپنے لیے ووٹ مانگتے ہیں، اور اللہ کے گھروں کی حفاظت نہیں کرتے، مسجد میں تو سیاست کی بات کریں تو اللہ تعالیٰ ناراض ہو جاتے ہیں، ہم لوگوں کو مسجد کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے، ہم لوگ مسجد میں نماز ادا کرنے جاتے ہیں نہ کہ سیاست، خدا راہ مساجد میں سیاست کرنے والوں کو دور کھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(این این اے) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کا اجلاس پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں تمام اضلاع کے صدوروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری تھے، اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے لیبر ونگ کے تمام عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ لیبر ونگ کے تمام ساتھی محنت اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ہم ان ساتھیوں کی وجہ سے لیبرونگ کی طرح تمام ونگوں کو مضبوط تر بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ سینٹرل پنجاب کے تمام عہدیداران اس مبارکباد کے مستحق ہیں،جنہوں نے لیبر ونگ کے عہدیداروں کو تمام اضلاعوں سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا،اور بھائی چارے کی مثال بنائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاتلاں (این این اے) ایس ایس پی بھمبر کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ علی بیگ کا جنرل ہولڈ اپ متعدہ گاریوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ بدوں کاغذات کے موٹر سائیکل ضبط موٹر سائیکل چھرانے کے لیے سفارشیوں کے فون بھی کام نہ آے ایس ایچ او ڈٹ گیا دوران چیکنگ ڈرمائی انداز میں پولیس تھانہ علی بیگ نے ایک مفرور کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گاریوں کی چیکنگ پر عوام علاقہ نے پولیس تھانہ علی بیگ کے انچارج کی کارگردگی کو سراہا قانون تمام لوگوں کے لیے مساوی ہے شریف لوگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر افرا تفری پھلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہیگی یہ بات پولیس تھانہ علی بیگ کے انچارج سردار نعمان کی کشمیر پریس کلب جاتلاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاتلاں (این این اے) پولیس چوکی جاتلاں کی حدود میں چوروں نے اللہ کے گھر کو بھی نہ بخشا رات کی تاریکی میں موٹر لیکر فرار ہو گے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر مقامی پولیس چوروں کا سراغ لگا کر گرفتار کرے اور ان کو کڑی سزا دی جاے عوام علاقہ کا پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی جاتلاں کی حدود میں واقع گاوں آرائیاں میں تعمیر ہونے والی مسجد کی موٹر ایک بند کمرے میں موجود تھی کہ چور رات کی تاریکی میں کمرے کا تالہ توڑ کر موٹر لیکر فرار ہو گے جس پر عوام علاقہ اور اہلیان آرائیاں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گی عوام علاقہ نے مقامی پولیس اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ موٹر چوروں کو فوری گرفتار کر کے ان کو کڑی سزا دی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاتلاں (این این اے ) کھڑی شریف ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن نے مختصر عرصہ میں بے شمار ترقیاتی کام کیے ہیں عوام علاقہ ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تا کہ علاقے میں مذید تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ علاقے کو خوبصورت بنایا جائے کھڑی شریف ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن نے یونین کونسل نواں گراں سمیت دیگر یونین میں بھی کڑوروں روپیوں کے کام پایا تکمیل تک پہنچانے میں اپنا رول ااحسن طریقے سے سر انجام دیا ہے اور یہ تنظیم سیاست سے مکمل پاک ہے کھڑی شریف ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے تمام عہدیدران مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں مگر ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے لیے یلجان اور مخلص ہیں ان کی بہترین اور احسن کارگردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کھڑی شریف ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے سر پرست اعلی کے عہدے کے لیے جس شخص کا نام چناو کیا گیا ہے وہ کسی تعاوف کا محتاج نہیں اللہ تعالی نے بچپن میں ہی اس کے اندر انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کیا تھا جس کی وجہ سے آج تمام کھڑی شریف ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیداران متفق ہیں ان خیالات کا اظہار اے جے کے ، آر ، ایس ، پی ، ڈسڑکٹ پروگرام منیجر سردار محمد یونس خان نے نمبردار چوہدری عبدالحمید کی رہاش گاہ چک نگاہ میں تنظیم کے عہدیدران سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی عوامی تعاون سے ہوتی ہے اس پودے کو جس نے لگایا آج وہ خوش و خرم ہیں اور اس پودے کو پروان چرھانے میں ڈسڑکٹ پروگرام آفیسر چوہدری یاسر بشیر کا نمایاں کردار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی(این این اے ) ضلعی امن کمیٹی و ملی یکجہتی کونسل نے راولپنڈی خود کش حملے اور ملک میں بڑھتی ہوئی دھشتگردی اور لاقانونیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا ، کہ وہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی،بے گناہ انسانوں کا خون بہانے اور جنت جیسے حسین شہروں کو جنگلوں میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ اظہار بخاری نے راولپنڈی خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں خون مسلم سستا ، باقی ہر چیز مہنگی ہے ۔ خود کش حملہ خود کُشی ہوتی ہے ، جہاد نہیں ،اور جہاد اسلام دشمنوں سے ہوتا ہے ، اپنوں سے نہیں۔ پاکستان میں خود کُش حملوں کی روایت اچھا شگون نہیں ۔ حکومت عالمی دھشتگردی کے خاتمے ساتھ ساتھ اپنے ملک میں ہو نے والی دھشتگردی کے خاتمے پر بھی توجہ دے ، اور خُود کُش حملوں کی و جُوھات اور اسباب بھی تلاش کرے ۔ خود کُش بے گناہ مسلمانوں کی جان پر حملہ کر کے اسلام کی عظمتوں کو پامال کررہے ہیں۔المیہ ہے ، دھشتگردوں کو خود کش مل جاتا ہے ، حکومت خود کش کا سر ملتا ہے ، سرا نہیں ملتا۔ خود کش حملوں کی بڑھتی ہوئی لہر سے قوم کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملکی یکجہتی کونسل کے رہنماء پیر عبد الشکور نقشبندی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اظہار بخاری نے کہازندگی نعمت خدا وندی ہے ، اسے خود کش حملوں میں ضائع کر نا کون سی عقل مندی ہے ۔ خود کُش جب تھوڑی دیر کے لیے زیر زمین چھپ جاتے ہیں ۔ تو حکومت دعوے شروع کر دیتی ہے ، کہ دھشتگردی کا نیٹ ورک توڑ دیاگیا ہے ، اور دوسرے ہی دن وہ امن کوششوں کو آگ لگا دیتے ہیں ۔ امن امان کے حوالے سے حکومت امن کمیٹیوں کوفعال بنائے ۔ امریکا اور خُود کُش دونوں ہی مسلمانوں کو مارنے پر بہت ُخوش ہیں ۔ لھذا اب ضرورت اس امر کی ہے ، حکومت دھشتگردی کے خاتمے کیلیے کُھل کر اقدامات کرے ۔ پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کرے ، اور کرایہ کے مکان اجنبیوںکومہنگے داموں دینے والوں کی بھی چھان بین کرے۔ دھشتگردوں کے ساتھ ساتھ دھشگردی کی وجوھات بھی تلاش کرے ۔ دھشتگرد کبھی دیو بندی ، بریلوی ، کبھی شیعہ سنی ،کبھی مسلم مسیح کو آپس میں لڑانے کی گھنائونی سازشیں کر رہیں ہیں۔