فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج منظر علی گل نے جیو نیوز کی انتظامیہ اور عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
29 اپریل کو فیصل آباد کے مقامی وکیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جیونیوز کی انتظامیہ اور صحافی عامر میر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظر علی گل نے درخواست پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے مقامی وکیل کی درخواست مسترد کردی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے اس لیے اس کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔