سیشن کورٹ بدین میں مختلف سرکاری محکموں کے خلاف دائر کیسوں کی سماعت

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) اسپیشل جج اینٹی کرپشن حیدرآباد ڈویزن مرزا فہیم احمد خان نے سیشن کورٹ بدین میں مختلف سرکاری محکموں کے خلاف دائر کیسوں کی سماعت کی جس کے دوران ایک شہری کی جانب سے دیئے گئے جھوٹا فوتی سرٹیفکیٹ دینے کے جرم میں جرم ثابت ہونے پر ٹنڈوباگو ٹاﺅں کمیٹی کے سابقہ چیرمین یار محمد خاصخیلی سمیت 4 افراد قاسم ملاح، اختر اور ابراہیم کو تین تین سال قید کی سزاکا حکم دے دیا۔

جبکہ ایک کیس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر محکمہ بلڈنگس کے ایکسین ایوب جونیجو کو ہتھکڑیاں پہنا کر کورٹ میں بٹھا دیا گیا گرفتار ایکسین کی جانب سے معافی مانگنے پر چار گھنٹے کے بعد اسے آزاد کر دیا گیا۔

جبکہ اینٹی کرپشن حیدرآباد کے ہاتھوں گرفتار ٹنڈوباگو کے سابق مختیار کار شنکر لال کو زمین کا جھوٹا ٹی او فارم داخل کرنے والے کیس میں مزید تین دن کی توسیع کرکے اسے جسمانی رمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔