سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ، پی پی اور ق لیگ کے درمیان آج مذاکرات

PMLQ Meeting

PMLQ Meeting

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ق) کے درمیان آج سے صوبائی اسمبلیوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے قومی اسمبلی کے حلقوں میں مشاورتی عمل اورسینٹ ایڈجسٹمنٹ کو طے کرنے کے بعد اب صوبائی اسمبلیوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات پندرہ فروری کو بھی جاری رہیں گے۔