لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کے دعوؤں اور چڑیا نے پاکستانی قوم کے جذبات، امنگوں، خوشیوں اور دعاؤں پر پانی پھیر دیا۔ وہ ایک چڑیاکی وجہ سے پی سی بی کے چیرمین بنے ہیں۔
وہ قومی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار ہیں، ان کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔ جو لوگ بڑی بڑی مراعات لیتے ہیں ان کو کٹہرے میں لانا ہوگا ورنہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
کرکٹ کی الف ب نہیں آتی وہ بورڈ کا چیئرمین ہے، جب تک کرکٹ میں سے سیاست ختم نہیں ہوگی کرکٹ میں بہتری نہیں آئیگی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ ہماری ٹیم میں لیڈرشپ کی کمی ہے۔
احتساب کی باتیں میرے نزدیک بے معنی ہیں کیونکہ یہ لوگ ان کا احتساب نہیں کر سکتے، انکا احتساب عدالت کریگی۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ٹیم کے احتساب کی بات ہے تو سب سے پہلے نجم سیٹھی سے پوچھا جائے کہ وہ انتخابات کے بغیر پی سی بی کے چیئرمین کیوں ہیں، باقی احتساب تو بعد میں ہوگا۔