اسلام آباد (جیوڈیسک) سات مالیاتی ادارے اسٹیٹ بنک کے نادہندہ ہیں جن کے قرضوں میں توسیع حکومت کی ضمانت پر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی حالات اور نقصانات میں ابتری کی وجہ سے یہ ادارے نادہندہ ہو گئے۔ ان اداروں سے قرضوں کی واپسی کا منصوبہ طلب کر لیا گیا ہے۔
قرض واپسی کے منصوبے کو اسٹیٹ بنک کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ان اداروں کے معاملات کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔