اسلام آباد(جیوڈیسک) بدترین انرجی بحران اور امن وامان کی ناقص صورتحال کے باوجود ملک کے تجارتی خسارے میں کمی۔ سات ماہ میں بارہ فیصد کمی واقع ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک ملک کا تجارتی خسارہ گیارہ ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر پر آ گیا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ تیرہ ارب بیس کروڑ ڈالر پر موجود تھا۔ ملکی ایکسپورٹ سات فیصد اضافے سے چودہ ارب ڈالر سے زائد رہی۔ درآمدات ڈھائی فیصد کمی سے چھبیس ارب بتیس کروڑ ڈالر رہی۔