سانخہ گلیانہ میں موضع ملاگر کے سات افراد کو قتل کرنے والا دانش پولیس تھانہ گلیانہ نے پولیس مقابلے میں گرفتار کر لیا

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) سانخہ گلیانہ میں موضع ملاگر کے سات افراد کو قتل کرنے والا دانش عر ف دانشا پولیس تھانہ گلیانہ نے پولیس مقابلے میں گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق دانش آج شام اپنے آبائی گاوں ملاگر جا رہا تھا کہ اچانک پولیس تھانہ گلیانہ کو اطلاح ملی کہ دانش ملکہ سے گزر رہا ہے ۔تھانہ گلیانہ ایس ایچ او امیر عباس چدھڑ کی سربراہی میں گشت پر موجود تھی کہ دانش نے پولیس وین دیکھتے ہی وین پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کاروائی میں دانش شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ گلیانہ نے اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ واضع رہے پولیس تھانہ گلیانہ گزشتہ کئی ماہ سے ایکٹیو نظر آرہی ہے۔ اور اس نے اشتہاری خالد منگلیہ کو پولیس مقابلے میں پار کر دیا ۔جبکہ گزشتہ دنوں دانش کے بھائی عبدالمجید کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔