لندن (جیوڈیسک) سات سالہ بچے نے 2 سال کی محنت کے بعد طویل ترین لمبو سکیٹنگ کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ تلک کیسم نے چھوٹی عمر میں جو بڑا ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کیا وہ اتنا آسان نہیں تھا۔ برطانوی اخبار کے مطابق تلک کیسم نے 5 سال کی عمر میں پریکٹس شروع کی۔ تلک لمبو سکیٹنگ کے لیے روز صبح 4 بجے جاگتا اور تقریبا سات گھنٹے ٹریننگ کرتا تھا۔
سخت محنت کے بعد تلک نے 116 میٹر طویل لمبو سکیٹنگ کا ریکارڈ بنا ڈالا جبکہ پچھلا ریکارڈ محض 50 میٹر کا تھا۔ ساتھ ساتھ بارز کو بھی 7 سینٹی میٹر مزید نیچے رکھا گیا تھا۔ 7 سالہ چھوٹو ماسٹر کے کارنامے نے اس کی عمر کے بچوں کے لیے مثال قائم کر دی ہے جو زیادہ تر وقت ٹی وی دیکھنے اور کھیل میں گزارتے ہیں۔