ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس روایتی مذہبی عقیدت واحترام اور جذبے کے ساتھ برآمد کیا گیا جلوس مقررہ وقت پر مرکزی امام بارگاہ ہارون آباد سے برآمد ہوا جس کے شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے امام عالی کے مقام کی کربلا کے میدان میں لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
اسے امت مسلمہ کے لئے مثال قرار دیامقررین نے کہاکہ امام عالی مقام نے لازوال قربانی پیش کرکے اسلام کو سربلند کیااور اسلام کی تاریخ میں ان کی قربانی ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی جلوس میںعاشقان اہل بیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ساتویں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے پولیس کے دستے مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض نبھاہ رہے ہیں۔ سول ڈیفنس تحصیل ہارون آباد کا عملہ بھی جلوس کے ہمراہ ہے۔