نیویارک (جیوڈیسک) عمارت بنانے میں کئی ماہ لگتے ہیں لیکن گرانے میں صرف چند سیکنڈز لگتے ہیں۔ امریکی شہر اٹلانٹا میں پرانے ہوٹل کی عمارت کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔
امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں یہ ہوٹل چالیس برس پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ عمارت بچوں کی بہبود کے ادارے نے خریدی اور پرانی تعمیر کو گرانے کا فیصلہ کیا۔
عمارت کی بنیادوں اور مختلف جگہوں پرڈائنامائٹ نصب کیا گیا۔ ماہرین کی جانب سے اس پورے مرحلے کی نگرانی کی گئی۔ دھماکا ہوتے ہی پوری عمارت صرف 5 سیکنڈز میں زمین پر آگری اور ملبے کا ڈھیر بن گئی۔