شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت کا نفاذ

Flood

Flood

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف سیالکوٹ میں سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے سمبٹریال پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف سیالکوٹ اور نارروال میں ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔ دوسری جانب صوبے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے صوبے میں ہنگامی حالت نافد کر دی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک ہینڈ آؤٹ میں شہباز شریف نے حکام اور متعلقہ محکموں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے صوبائی وزرا، کمشنرز اور ڈی سی اوز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں رہیں۔