لاہور (جیوڈیسک) موٹروے ایم ون پشاور سے برہان شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ موٹروے ایم ون پر حد نظر 20 میٹر رہ گئی ہے۔
موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد سے چکری انٹرچینج حد نظر 10 سے 30 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایم ٹو پر بھیرہ سے شیخوپورہ حد نگاہ 10 میٹر جبکہ راوی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکو حد نگاہ صفر رہی۔ موٹروے ایم ٹو کو بند کر دیا گیا۔
موٹروے حکام کے مطابق غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ سفرجی ٹی روڈ پر کریں اور فوگ لائٹس سمیت تمام احتیاطی تدابیر استعمال کریں۔ موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کو حد نگاہ صفر ہونے پر بند کر دیا گیا۔